سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کے کیس میں اہم پیشرفت

سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کے کیس میں اہم پیشرفت

امان اللہ خان گروپ کی رٹ پٹیشن نمبر243پر چند ماہ قبل محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) ملازمین کے پلاٹوں کے کیس میں اہم پیشرفت، سی ڈی اے لیبریونین سی بی اے امان اللہ خان گروپ کی رٹ پٹیشن نمبر243پر چند ماہ قبل محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،متاثرین اسلام آباد کی جانب سے ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا گیا تھا،اِس حوالے سے آل سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنما اشرف مغل، ملک اختر اعوان، صفدر سلیم اور اصغر امام سمیت دیگر نے مرکزی یونین آفس میں جنرل سیکرٹری امان اللہ خان سے اہم ملاقات کی اور تحریری فیصلہ آنے کے بعد باہمی مشاورت سے معاملات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا،اِس موقع پر امان اللہ خان نے کہا کہ 11سال تک ملازمین کو پلاٹوں کے سہانے سپنے دکھانے والے ایک بار پھر ملازمین کو بیوقوف بنانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں، اِس موقع پر چیئرمین اظہار عباسی، سپریم ہیڈ داؤد خان، سینئر وائس چیئرمین اظہر خان تنولی،محمد علی آَغاسمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں