خوشحالی بینک نے نیاAPIنظام متعارف کرادیا

خوشحالی بینک نے نیاAPIنظام متعارف کرادیا

یہ گیٹ وے بینک کو جدید فیچرز فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے ،غالب نشتر

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ڈیجیٹل سسٹم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے حال ہی میں تعینات کئے گئے API منیجر؍ گیٹ وے کا اعلان کردیا، یہ API گیٹ وے فنانشل ٹیکنالوجی کے اداروں اور دوسرے شراکت داروں میں ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس کا معیاری نظام فراہم کرتاہے ،خوشحالی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر غالب نشتر نے API گیٹ وے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنی ڈیجیٹل حکمت عملی اور روڈ میپ کے نفاذ کے لئے ہمیشہ ایک منظم منصوبے کے مطابق عمل کرتاہے ، API گیٹ وے کی تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، یہ گیٹ وے بینک کو ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے اپنے صارفین کو جدید مصنوعات اور فیچرز فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں