لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ، 2شہری زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ، 2شہری زخمی

دوستوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 46سالہ جہانگیر زخمی ہوگیا4نامعلوم افراد 45سالہ اعجاز کوکمرے میں گولیاں مار کر غائب ہو گئے، مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کے دو مختلف تھانوں کی حدود میں دو شہریوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا، پہلا واقعہ تھانہ مورگاہ کی حدود میں پیش آیا جہاں دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس سے 46سالہ جہانگیر احمد شدید زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں ڈھوک چوہدریاں کارچوک کے قریب 45سالہ محمد اعجاز کمرے میں لیٹا ہواتھا کہ چار نامعلوم مسلح افراد آئے اور اسے گولیاں مارکر غائب ہو گئے، دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا، مقدمات درج ہو گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں