آئیسکو آپریشنز سرکلز میں آن لائن کچہریوں کا شیڈول جاری
صارفین کے بجلی مسائل کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے ،چیف ایگزیکٹو
اسلام آباد (دنیا ررپورٹ ) صارفین کے مسائل کا حل ان کے گھر کی دہلیز پر کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے آئیسکوکے تمام آپریشنز سرکلز میں آن لائن کھلی کچہریوں کا ہفتہ وار شیڈول جاری کردیا گیا ، ترجمان کے مطابق آج بدھ کو ساڑھے 10بجے دن تا ساڑھے بارہ بجے ایس ای اسلام آباد سرکل ٹیلی فون نمبر051-9260194 ،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل ٹیلی فون نمبر051-9292675 ، راولپنڈی کینٹ سرکل ٹیلی فون نمبر051-9293048،ایس ای اٹک سرکل ٹیلی فون نمبر051-4950343، ایس ای چکوال سرکل ٹیلی فون نمبر0543-668500 اورایس ای جہلم سرکل ٹیلی فون نمبر0544-9270377 پر صارفین کے مسائل سنیں گے ،آئیسکو چیف ایگزیکٹو چودھری عبدالرزاق نے کہا ہے کہ صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کی فوری شنوائی اور بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔