ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا دورہ نسٹ،کارکردگی کو خراج تحسین

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا دورہ نسٹ،کارکردگی کو خراج تحسین

نسٹ نے معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مثالیں قائم کی ہیں،جہانزیب خان

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے سماجی و صنعتی ضروریات کے مطابق معیاری اعلیٰ تعلیم اور جدت پر مبنی تحقیق کے فروغ میں جو مثالیں قائم کی ہیں وہ پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے لئے مشعل راہ کا کام دیتی ہیں، ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان نے منگل کو نسٹ کے مرکزی کیمپس کے دورے کے دوران کیا، وہ نسٹ کے مرکزی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کر رہے تھے ، اس موقع پر انہوں نے عالمی تدریسی حلقوں میں نسٹ کی مایہ ناز حیثیت اور یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے پہلے سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے قیام، کارڈیئک سٹنٹ اور دیگر طبی آلات تیار کرنے والے ادارے این اوویٹو ہیلتھ ٹیکنالوجیز (این ایچ ٹی) کے قیام سمیت مختلف جدت آمیز منصوبوں کو سراہا، اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو نسٹ کے تدریسی پروگراموں، تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں