عدالتی فیصلوں کے باوجود ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے ، پنشنرز

عدالتی فیصلوں کے باوجود ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے ، پنشنرز

صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں، نفیس احمد خان، مطیع الرحمن

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )نیشنل بینک کے بزرگ پنشنرز نے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی بینک کی طرف سے انہیں پنشن کی مد میں واجبات کی ادائیگی میں مختلف حیلوں بہانوں سے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے حالانکہ اس حوالے سے عدالت عظمیٰ اور ماتحت عدالتوں کے احکامات بھی موجود ہیں،نیشنل بینک کے بزرگ شہریوں پر مشتمل پنشنرز کی تنظیم کے چیئرمین نفیس احمد خان، صدر مطیع الرحمن، نائب صدر شکیل احمد، سیکرٹری جنرل فہیم الحسن انصاری، کوآرڈینیٹر ایازالدین خان یوسف زئی اور کوآرڈینیٹر کفیل احمدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے مطالبات جائز ہیں، بینک کے فنڈ یا بینک کے منافع اور نقصان کی پوزیشن پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا اور نہ ہی اسی طرح کا کوئی بوجھ وفاقی حکومت پرپڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں