پمز کے تمام ملازمین کیلئے ہیلتھ رسک الائو نس کی منظوری

پمز کے تمام ملازمین کیلئے ہیلتھ رسک الائو نس کی منظوری

منظوری ایم ٹی آئی فنانس کمیٹی نے دی ،سفارشات بورڈ آف گورنرز کو ارسال

اسلام آباد(ایس ایم زمان)میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیو ٹ (ایم ٹی آئی ) فنانس کمیٹی نے پمز ہسپتال کے تمام ملازمین کو ہیلتھ رسک الائو نس دینے کی منظوری دید ی ،فنانس کمیٹی نے کوروناوائرس کی براہ راست ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور دیگر ملازمین کو خصوصی الائو نس دینے کی منظوری دی ہے ، فنانس کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی پروفیسر سمیع جے خان کی صدارت میں ہوا، کمیٹی نے گزشتہ سال سے کوروناوائرس کی ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے مساوی ملنے والے کوروناوائرس رسک الائونس کے علاوہ خصوصی رسک الائو نس دینے کی منظوری د ی ہے ، فنانس کمیٹی نے پمزہسپتال کے تمام میڈیکل ، نان میڈیکل اور کلیریکل ملازمین کو ہیلتھ رسک الائو نس دینے کی منظوری دی ہے ،مذکورہ الائونس گریڈ ایک تا22 کے ملازمین و افسران کو تین ہزار تا 12ہزاروپے ماہانہ دیاجائے گا ،کمیٹی نے مذکورہ سفارشات حتمی منظوری کیلئے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ پمز کے بورڈ آف گورنرز کو بھجوا دی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں