اراضی ریکارڈ سنٹر روات میں کرپشن کا انکشاف

اراضی ریکارڈ سنٹر روات میں کرپشن کا انکشاف

شہریوں کو مشکلات ، اینٹی کرپشن نے رپورٹ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (سید شہریار) اراضی ریکارڈ سنٹر روات میں کرپشن کی اطلاعات، سائلین چکر لگانے پر مجبور، فرد کئی کئی ماہ تک جاری نہیں کئے جارہے، اینٹی کرپشن نے سورس رپورٹ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سورس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر میں بھی کرپشن کی شکایات ہیں، ٹائوٹوں کے بغیر شہریوں کے کام ناممکن ہو گئے، سنٹر سے انتقال وراثت کی فائلیں بھی بغیر کسی ریونیو آفیسر کے دستخطوں کے تھما دی جاتی ہیں، پہلے یہ فائلیں با قاعدہ طور پر ڈاک کے ذریعے ریونیو آفیسر کے ڈاک محرر کے پاس آتی تھیں جس کے بعد متعلقہ آفیسر کو بھجوادی جاتی ہیں لیکن اب یہ کام نہیں ہو رہا، ادھر انچارج یاسر نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں