ناقص کارکردگی، ایکسائز افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ڈی جی نے صوبہ بھر کے سرکل افسران کو 30جون تک کی مہلت دیدی
راولپنڈی (سید شہریار) ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے 30جون کے بعد ناقص کارکردگی پر سرکل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ، ریجنل ڈائریکٹرز کو ٹارگٹ مکمل کرنے کی صورت میں سرکل افسران کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈی جی صالحہ سعید نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سرکل افسران کو 30جون تک کی مہلت دی ہے اور اس دوران ٹارگٹ کا نوے فیصد ہدف حاصل کرنے کا حکم دیا ہے، جن سرکل افسران کی کارکردگی ناقص ہوگی ان کیخلاف نئے مالیاتی سال کے آغاز میں محکمانہ کارروائی ہو گی، انھیں سرکلوں سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔ ڈائریکٹرز اپنے ریجنز کے ایسے سرکل افسران کی نشاندہی کرکے ڈی جی کو رپورٹس ارسال کریں گے۔