راولپنڈی، رواں سال کے 6ماہ، جرائم کی شرح میں کمی

راولپنڈی، رواں سال کے 6ماہ، جرائم کی شرح میں کمی

گزشتہ سال کی نسبت قتل، ڈکیتی اور چوری کی 453وارداتیں کم ہوئیں

راولپنڈی (احمد بھٹی) رواں سال کے پہلے 6ماہ میں راولپنڈی میں سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت کمی ہوئی، قتل، ڈکیتی، چوری کی 453وارداتین کم ہوئیں، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے مطابق سال 2020میں ڈکیتی، قتل کے 12، اس سال 6واقعات ہوئے، ڈکیتی کی گزشتہ سال 34وارداتیں ہوئیں اور رواں سال بھی یہ تعداد اتنی ہے، سرقہ بالجبر کی 1252وارداتیں ہوئیں، امسال 953رہیں، کار چوری کی 405وارداتیں ہوئیں، اس سال 262ہوئیں، قتل کے مقدمات 91، اس سال 100درج ہوئے، احسن یونس نے کہا کہ راولپنڈی میں مقدمات کا اندراج 100فیصد ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں