آرڈی اے کی آمدن میں رواں مالی سال ریکارڈ اضافہ
ساڑھے 33کروڑ ہدف کے مقابلے میں 49کروڑ 10لاکھ وصولی ہوئی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے رواں مالی سال 2020-21کے دوران 33کروڑ 50لاکھ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 49کروڑ 10لاکھ روپے حا صل کیے، یہ محکمہ کی تاریخ میں ریکارڈ ہے، آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو 150ملین روپے اور ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو 341ملین روپے کی آمدنی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ رواں سال آر ڈی اے سخت محنت کی وجہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، شہریوں نے مجموعی طور پر 1435عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کیلئے درخواستیں دیں جو ریکارڈ ہے۔رہائشی سکیموں ، مکانات اور تجارتی مارکیٹس سمیت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کیے گئے اور ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے ندیم احمدابڑو نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ اور ایل یو اینڈ بی سی ونگ کی کاوشوں کو سراہا۔