محکمہ تعلقات عامہ پنجاب اور ایئر یونیورسٹی میں معاہدہ
دونوں ادارے سٹوڈنٹس کی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں تعاون کریں گے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ اور ایئر یونیورسٹی کے مابین ایم او یو طے پاگیا، معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سٹوڈنٹس کی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں تعاون کریں گے۔ وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی جاویداحمد کی موجودگی میں معاہدہ طے پایاجس پر دستخط ڈائریکٹر تعلقات عامہ حامد اعوان ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز فضائلہ علی نے کئے۔ جاوید احمد نے کہا کہ نوجوان نسل کو اعلیٰ معیارکی تعلیم کے ساتھ تربیت اور اس پر مشقِ ہنر سے آراستہ کرنا بطور قومی فریضہ بھی ہماری جامعات کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے موثر میڈیا مینجمنٹ کیلئے کوشاں ہیں۔