چیمبر آف سمال ٹریڈرز ،انڈسٹری کو پی آئی اے ٹکٹ میں رعایت
سمال انڈسٹری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے راولپنڈی کے چھوٹے تاجروں کو حقوق کیلئے قائم راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبران کو ٹکٹس پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پی آئی اے کی جانب سے چیمبر کے تمام ممبروں کو خصوصی چھوٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔ معاہدے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ڈسٹرکٹ منیجر احمد فراز خان اور راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم شیخ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ندیم شیخ نے پی آئی اے کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بزنس کیمونٹی اس ڈسکاؤنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔