الزاما ت لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،زلفی بخاری
رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری میں بری ہونا حق و سچ کی فتح ہے ، سابق معاون خصوصی
فتح جنگ (نمائندہ دنیا ) رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری میں بری ہونا حق و سچ کی فتح ہے ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس زلفی بخاری نے تحریک انصاف کے رہنما سردار محمد علی خان کے زیر اہتمام فتح جنگ کے گاؤں جعفر میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسجادہ نشین پریم نگر فقیراں ملک عاقب علی،ملک نورالامین ، تحریک انصاف کے رہنما سردار افتخار خاری ،سردار طارق انیس گگن،اظہر اقبال ملک ،نمبر دار زرداد خان ،لالہ مشتاق ودیگر بھی موجود تھے ، زلفی بخاری نے کہا کہ رنگ روڈ سکینڈل میں نام آتے ہی عہدہ چھوڑنے کا مقصدشفاف تحقیقات کیلئے خود کو پیش کرنا تھا رنگ روڈ سکینڈل میں ہمارے اوپر الزاما ت لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔