چوری اور راہزنی میں ملوث 4ملزمان گرفتار

 چوری اور راہزنی میں ملوث 4ملزمان گرفتار

ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،8موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) پیرودھائی پولیس نے چوری، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان عمیر اوراحمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 1لاکھ 50ہزار روپے، اسلحہ اور چوری شدہ 4موٹرسائیکل برآمدہوئے ،ملزمان عمیر اوراحمد راہزنی کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہیں،رتہ امرال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث علی گینگ کے 2ملزمان علی حیدر اور حمزہ کو گرفتار کر کے 4موٹر سائیکلز برآمد کر لئے ، مقدمات درج ہو گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں