یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینٹرل سیکرٹریٹ کابلیو ایریا میں افتتاح
ظفر بختاوری کی صلاحیتوں پر اظہار اعتماد ،تاجروں کے مسائل حل کرینگے ،ایس ایم منیر
اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار ) یونائیٹڈ بزنس گروپ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے گزشتہ روز خیبر پلازہ بلیو ایریا میں یو بی جی کے سینٹرل سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر صدر زبیر طفیل، سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، مرزا اختیار بیگ، عبد الرؤف عالم، عامر عطاء باجوہ، ناصر قریشی، زاہد اقبال چودھری، نور احمد خان، میاں اکرم فرید، اعجاز عباسی، خالد جاوید، طارق صادق، شیخ عبدالوحید، کریم عزیز ملک، خالد اقبال ملک، چودھری وحیدالدین، شوکت مسعود، قاضی محمد اکبر، ملک سہیل حسین اور خالد چودھری بھی موجود تھے ،ایس ایم منیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کا بہتر طور پر مظاہرہ کر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہینگے ۔