عید ،ویسٹ مینجمنٹ کے صفائی آپریشن کا آغاز

عید ،ویسٹ مینجمنٹ کے صفائی آپریشن کا آغاز

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) شہریوں کی آگاہی کیلئے ہیلپ لائن نمبرز پر مشتمل بینرز اور سٹیمرزشہر بھر میں آویزاں کر دیئے گئے ،عید سے ایک دن قبل پورے شہر کی بھرپور صفائی کی گئی، بارش کے بعد گلیوں، بازاروں، مارکیٹوں، عید گاہوں، مساجد اور قبرستانوں اور اجتماعی قربان گاہوں کی صفائی کی گئی۔،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے عید الاضحی صفائی آپریشن کے حوالے سے شہر کے 8مقامات پر اور ہر یونین کونسل میں صفائی آگاہی کیمپ قائم کر دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں