پمز ہسپتال سے ایئر کنڈیشنرز غائب ینگ ڈاکٹرز اور انتظامیہ میں تنازع

پمز ہسپتال سے ایئر کنڈیشنرز غائب  ینگ ڈاکٹرز اور انتظامیہ میں تنازع

پمز ہسپتال ایمرجنسی، او پی ڈی اور وارڈز کی تزئین آرائش کے دوران ایئر کنڈیشنرز غائب ہوگئے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پمز انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے مابین معاملہ پر تنازع کھڑا ہوگیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے انتظامیہ کو درخواست دی گئی ہے کہ پمز ہسپتال کی ایمرجنسی، اوپی ڈی ا ور وارڈز سے ایئر کنڈیشنرز غائب ہوگئے ہیں۔،پمز انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز سمیت دیگر ملازمین کے براہ راست رابطہ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے وزارت قومی صحت، پمز انتظامیہ سمیت دیگر افسران کے دوران ڈیوٹی فون سننے پر اعتراض اور پروٹوکول ڈیوٹی سے انکار کردیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں