عیدالاضحی، 3ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے

عیدالاضحی، 3ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے

ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد اہلکاربھی تعینات کئے گئے ہیں

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس کا عیدالاضحی کیلئے سکیورٹی پلان جاری، تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر عید کے اجتماعات،پارکس، انسداد ون ویلنگ اورخصوصی سکیورٹی انتظامات برائے مری کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کے 3ہزار سے زائد افسران وملازمین ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ،عید کے اجتماعات،پارکس،انسداد ون ویلنگ کے لیے 2700سے زائد افسران و ملازمین ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ، شہری کثیر تعداد میں مری کا رخ کرتے ہیں جہاں پر ٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے 300سے زائد پولیس افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی کیلئے الگ پلان ترتیب دیا گیا ہے ، ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں