احساس ریڑھی بان پروگرام،جی 10مرکزمیں بھی فراہمی

احساس ریڑھی بان پروگرام،جی 10مرکزمیں بھی فراہمی

حکومت ریڑھی بان قرضہ پروگرام میں ہر ممکن مدد کریگی ،ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) احساس ریڑھی بان پروگرام میں پہلی دفعہ ریڑھی بانوں کے لئے بینک قرضے کا اجرا کیا گیا ـ یو مائیکرو فنانس بینک وہ پہلا ادارہ ہے جس نے احساس ریڑھی بانوں کوبینک قرضے کے ذریعے جدید ریڑھیاں فراہم کیں ، ان خیالات کا اظہار جی 10 مرکز میں ریڑھیوں کی فراہمی کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے کیا، انہوں نے کہا کہ جی ٹین کے ریڑھی بان بہن بھائیوں کو جی11کی طرز پر ریڑھیاں دینے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، انہوں نے بینکوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس ریڑھی بان قرضہ پروگرام میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گی، ـ سید عمر ہیڈ کارپوریٹ یو مائیکرو فنانس بینک ،ـ ضیاء بانڈے فوکل پرسن نے بتایا کہ شہر کی دو مرکزی مارکیٹوں میں دو سو سے اوپر ریڑھی بانوں کو جدید ریڑھیوں کی فراہمی کے بعد پروگرام کا دائرہ اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک جلد بڑھا دیا جائے گا ـ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں