جاپان کا پاکستان کیلئے 7نئے پروگراموں کا اعلان

جاپان کا پاکستان کیلئے 7نئے پروگراموں کا اعلان

رواں مالی سال میں جاپان کُل 25تعاون پروگرامز شروع کریگا،ترجمان سفارتخانہ

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان میں سماجی ضروریات کے پیش نظر حکومت جاپان نے 7 نئے تکنیکی تعاون پروگرامز کا اعلان کر دیا ، جاپان مالی سال 2021ء میں کُل 25 تعاون پروگرامز شروع کریگا، جاپانی بین الاقوامی تعاون ایجنسی جائیکا پروگرامز کا 3 سالہ مدت میں نفاذ کرے گی، ترجمان جاپانی سفارتخانہ کے مطابق تکنیکی تعاون پروگرامز کے تحت صحت، تعلیم، زراعت، صنف، آئی ٹی شعبہ جات میں بہتری لائی جائے گی،خیبر پختونخوا میں ماؤں، نوزائیدہ بچوں کی صحت پر توجہ مرکوز ہو گی،سندھ میں مشیر برائے تعلیمی پالیسی مقرر کیا جائے گا،پنجاب میں صنفی تشدد کا شکار افراد کی معاونت کی جائے گی، پاکستان میں اطلاعات، مواصلات ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی کے لئے تکنیکی مشیر مقرر کیا جائے گا، پروگرامز کے موثر اطلاق کیلئے جاپانی ماہرین بھی پاکستان آئیں گے ،اداروں کی استعداد بہتر بنائی اور آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں