قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامات مکمل

 قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامات مکمل

شہر چارزونوں میں تقسیم ،ہر زون کو چیف سینٹری انسپکٹرسپروائز کرے گا ،حکام

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ، اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس،رانا شکیل ممبر فنانس، ڈائریکٹر جنرل سوک مینجمنٹ غلام سرور سندھو اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی،اس سلسلے میں شہر کو چار زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ہر زون کو چیف سینٹری انسپکٹرسپروائز کرے گا ،ایکشن پلان کے مطابق سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی عید کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اورتقریباً 2000 سے زائد خاکروب، سپروائزری سٹاف اور افسران ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کر کے شہر کو صاف رکھنے کیلئے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ سو سے زائد گاڑیاں، ٹریکٹر ٹرالیاں، گاربیج کمپیکٹر، سکپ لفٹر، ٹرک ڈمپر، فرنٹ لوڈر، شاول اور ڈوزر وغیرہ اس مہم میں شامل ہوں گے ، قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے 40مختلف مقامات پر 80 سے زائدگڑھے کھودے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں