قربانی کے جانوروں کا ہر برس انتظار رہتا ہے ،دنیا سروے

قربانی کے جانوروں کا ہر برس انتظار رہتا ہے ،دنیا سروے

کوشش ہوتی ہے انکی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے ، اویس اسد، مہرو عاصم ، عمر اسد

اسلام آباد (ماہتاب بشیر)مختلف سیکٹروں سے تعلق رکھنے والے بچوں اویس اسد، مہرو عاصم ، عمر اسد، محمد ابراہیم ، عثمان فاروق ، حمزہ صدیقی ، عبد الوہاب، جمی ، فوزیہ ، عائشہ و دیگر نے قربانی کے جانوروں سے بچوں کی محبت سے متعلق دنیا سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر سال عید الاضحی قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی آمد کا انتظار رہتا ہے اور وہ اپنے والدین کو قربانی کا جانور خریدنے پر اصرار شروع کر دیتے ہیں، چونکہ قربانی کا جانور چند دنوں کا مہمان ہوتا ہے اس لئے ہماری زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ ان کی خدمت کی جائے ، ہم تو جانو روں کو نہلاتے بھی ہیں، بنائو سنگھا ر کرتے ہیں اور ان کی ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے ہیں ،بعض او قات تو اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے کے ساتھ جانوروں کے جسم پر بھی سینی ٹائزر لگاتے ہیں اگرچہ انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے مگر یہ بھی محبت کا اظہار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں