عید الاضحی جذبہ ایثارکا درس دیتی ہے ، عامر صدیقی

عید الاضحی جذبہ ایثارکا درس دیتی ہے ، عامر صدیقی

امت مسلمہ بند مٹھی کی باہم ایک ہے ،صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے جس طرح ایک ہا تھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں رہ کر اسے مضبوط کرتی ہیں، امت مسلمہ بند مٹھی کی باہم ایک ہے ،عید جذبہ ایثارکا درس دیتی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے عیدالاضحی کے موقع پر کیا ،انہوں نے کہا کہ حج اور قربانی صاحبِ استطا عت پر واجب ہے عید الا ضحی سے ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس ملتا ہے، ہر مسلمان ہی اپنی استطاعت کے مطابق قربانی دیتا ہے، قربانی کے گوشت کی تقسیم میں غربا،مسا کین اورمستحقین کو خاص یاد رکھا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں