عوام کو تحفظ دینا پٹرولنگ پولیس کامقصد ، گلفام ناصر

عوام کو تحفظ دینا پٹرولنگ پولیس کامقصد  ، گلفام ناصر

بیوپاریوں کی منڈیوں تک رسائی کو محفوظ بنا یا جائے ،اہلکاروں کو ہدایت

راولپنڈی ( خبر نگار )ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصرنے کہا ہے کہ ریجن بھر پٹرولنگ پولیس افسران کو محفوظ شاہراہیں اور عوام کو تحفظ کی فراہمی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا اولین مقصد ہے ، بیوپاریوں کی منڈیوں تک رسائی کو محفوظ بنا یا جائے ، نوسر بازوں، جیب تراشوں اور دوران پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ، جو آنکھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جاگتی ہے وہ اللہ رب العزت کو بہت محبوب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی واردات کے موقع پر پٹرولنگ پولیس سے تعاون کریں تاکہ معاملہ حل کرنے میں مدد ملے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں