نجی تعلیمی اداروں کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

نجی تعلیمی اداروں کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

کینٹ بورڈز نے 31دسمبر تک 7ہزار عمارتیں خالی کرنیکا نوٹس دیا ہے، الیاس کیانی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں قائم نجی تعلیمی اداروں کو 31 دسمبر تک بلڈنگز خالی کرنے کا حکم، ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں 7 ہزار پرائیویٹ سکولز قائم ہیں جن میں 4 لاکھ اساتذہ اور دیگر عملہ تعینات ہے۔ 20لاکھ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔کورونا کی وجہ سے 50 لاکھ بچے سکول چھوڑ گئے ، آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد 3 کروڑ ہو چکی ،چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں، معاملہ حل نہ ہوا تو جلد ہی احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی،ڈائریکٹر و ممبر ڈی آر اے عرفان مظفر کیانی،پرنسپل آلا ئیڈ سکول میجر ریٹائرڈ طارق لطیف نے الائیڈ سکول چکری روڈ کیمپس کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں