زائد کرایہ ،اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

زائد کرایہ ،اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

شہر ی زائد کرایہ سے متعلق شکایت ہیلپ لائن پر نوٹ کرا سکتے ہیں ، سی ٹی او

راولپنڈی(خبر نگار)عوامی شکایات کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے آبائی گائوں یا شہر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف مزید تیز کارروائیوں کے احکامات جار ی کر دئیے ۔ شہر ی رہنمائی اور زائد کرایہ کی وصولی سے متعلق شکایت ہیلپ لائن پر نوٹ کرا سکتے ہیں ۔ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے بھی راولپنڈی میں واقع پبلک سروس ٹرانسپورٹ اڈوں پر عملے اور ڈرائیورز کو کورونا کے متعلق ایس اور پیز پر عمل کرنے کے لیے آگاہی مہم فراہم کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تحصیلوں میں سیکٹرز انچارجز اور ڈیوٹی آفیسرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زائد کرایہ کی وصولی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں