قاری کا بیٹا اور شادی شدہ سمیت 2خواتین اغوا
اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے قاری کے بیٹے کے علاوہ شادی شدہ سمیت دو خواتین کو اغوا کرلیاگیا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) تھانہ آب پارہ کے علاقے سے ارشد مسیح کی اہلیہ (س) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ تھانہ رمناکے علاقے سے قاری اللہ یار کے بیٹے شہریار کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ تھانہ رمنا کے علاقے سے علی رضا کی بیٹی (ص ) کو خان سمیت چار افراد نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے تمام واقعات کا الگ الگ مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔