پولیس کارروائیاں:3افراد سے اسلحہ ، منشیات برآمد ، مقدمہ درج

پولیس کارروائیاں:3افراد سے  اسلحہ ، منشیات برآمد ، مقدمہ درج

وفاقی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )تھانہ شمس کالونی پولیس نے عبدالرحمن سے 32بور پستول اور 4گولیاں، تھانہ سہالہ پولیس نے کمال سے 1130 گرام چرس، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے نبیل سے 170گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں