مختلف علاقوں میں فائرنگ، پتھر مارنے سے 3افراد زخمی

 مختلف علاقوں میں فائرنگ، پتھر مارنے سے 3افراد زخمی

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پتھر سے 3افراد کو زخمی کردیاگیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) تھانہ نون پولیس کو گلاب گل نے بتایا کہ 3نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر اسے زخمی کردیا۔ تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں ساجد نے راشدکو گولی مار کر زخمی کردیا۔ ادھر تھانہ بہارہ کہو پولیس کو ثقلین عباسی نے بتایاکہ شانی وغیرہ نے اس کے 18 سالہ بھائی آکاش کو پتھر مارا اور زخمی کر دیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں