کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی مزید بندش برداشت نہیں کرینگے :عرفان طالب

کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی مزید  بندش برداشت نہیں کرینگے :عرفان طالب

کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی مزید بندش برداشت نہیں کریں گے

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) بیشتر سکولز کا سٹاف ویکسین لگوا چکا ہے اس کے باوجود چوتھی لہر سے خوفزدہ کیا جار ہا ہے۔ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات عجلت میں لیے جارہے ہیں۔ فیصلہ سازی میں نجی تعلیمی شعبہ سے مشاورت کا فقدان ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم عرفان طالب نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ایک سال سے زیادہ عرصے تک بند رہنے کے بعد سکولوں، اساتذہ اور طلبہ کی ذہنی کیفیت اور ان کو علم کی شمع روشن رکھنے کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں