ترنول کے علاقہ میں 2بچیاں گڑھے میں گر کر جاں بحق
سرائے خربوزہ ترک آباد میں پانی کی ٹینکی کیلئے 15فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا ،10سالہ مریم اور 7سالہ عدین کے والدین پر غشی کے دورے، اہل محلہ کا احتجاج
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) عید کے دوسرے روز اسلام آبادکے نواحی علاقہ ترنول میں دو معصوم بچیاں گڑھے میں گر کر جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی بچیوں کے والدین پر غشی کے دورے پڑنا شروع ہو گئے اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔ اہل محلہ نے بتایاکہ ترنول کے علاقہ سرائے خربوزہ محلہ ترک آباد میں پانی کی ٹینکی کیلئے 15فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا اور اسے حفاظتی اقدامات کے بغیر کھلا چھوڑ دیا گیاتھا۔ گزشتہ روز بارش کے باعث گڑھا پانی سے بھر گیا اور عید کے دوسرے روز وہاں سے گزرتے ہوئے 10سالا مریم اور 7سالہ عدین گڑھے میں گرکر ڈوب گئیں جنہیں بعد ازاں مردہ حالت میں نکالا گیا۔ اہل محلہ نے غفلت پر شدید احتجاج کیا۔