مختلف علاقوں میں دو افراد کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا

مختلف علاقوں میں دو افراد کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا

باران کو دوستوں کے ساتھ جاتے ہوئے اختر و دیگر نے گولیاں مار دیں ،43سالہ شہباز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، الگ الگ مقدمہ درج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دو شہریوں کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ شمس کالونی پولیس کو مومن خان نے بتایاکہ اس کا بیٹا باران خان اپنے دوستوں کے ہمراہ جارہاتھاکہ اختر خان سمیت دو افراد نے فائرنگ کرکے اس کے بیٹے کو قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ ادھر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو سرفراز شاہ نے بتایاکہ اس کے 43سالہ بیٹے شہباز علی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں