عیدالاضحی پر سماجی فاصلہ اور کورونا ایس او پیز نظر انداز

عیدالاضحی پر سماجی فاصلہ اور کورونا ایس او پیز نظر انداز

فیس ماسک کا استعمال ترک، دعوتوں اور میل ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ ) عید الاضحی پر کورونا وائرس سے بچائوکیلئے حکومتی ایس اوپیز سمیت تمام حفاظتی تدابیر نظر انداز، فیس ماسک کا استعمال ترک اور سماجی فاصلہ نظر انداز کرنے سمیت میل ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ تفریحی مقامات اور پارکوں میں فیملیز کے شدید رش نے رہی سہی کسر نکال دی۔ جانوروں کی خریداری سے انہیں ذبح کرنے اور پھر عید ملنے تک ہر مرحلہ میں ایس اوپیز کو ایسے نظر انداز کیا گیاجیسے کوورناوائرس کی وبابھی تعطیلات پر ہے۔ عید کے پہلے دن سے تیسرے دن تک ملاقاتوں کا سلسلہ جوبن پررہا، تفریحی مقامات پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ وہاں کی انتظامیہ نے بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کی زحمت نہیں کی۔ بین الصوبائی روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایس اوپیز کاخیال نہیں رکھا گیا ۔ غیر سنجیدہ طرز عمل سے کورونا کی صورتحال گھمبیر ہوسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں