عید الاضحی:مری میں 66ہزار سے زائد گاڑیوں کا داخلہ

عید الاضحی:مری میں 66ہزار سے زائد گاڑیوں کا داخلہ

ٹریفک پولیس نے گنجائش سے زیادہ گاڑیاں آنے کے باوجود فرائض بخوبی نبھائے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سیاحتی مقام مری میں عید کے تیسر ے دن بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق مری ٹول پلازہ پر سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، 66ہزار سے زائد گاڑیا ں مری میں داخل ہوئیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مری میں صرف 3200گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، اس کے باوجود اہلکاروں نے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ سی ٹی او رائے مظہر نے کہا ٹریفک پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی تھی، تمام داخلی راستوں اور چیکنگ پوائنٹس پر سیاحوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں