سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن کا مراعات کا مطالبہ

 سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن کا مراعات کا مطالبہ

حج کی سہولت، فوتگی پر مالی امداد، سکولوںمیں رعایت، عید پر تنخواہ، الاؤنس دیا جائے ،بیوائوں و یتیموں کی ریگولرائزیشن ، بچوں کو نوکری دی جائے :اختر خان کا مراسلہ

اسلام آباد (ماہتاب بشیر) سی ڈی اے آل آفیسرز ایسو سی ایشن نے چیئرمین سی ڈی اے کو مراعات اور فلاح و بہبود کے کاموں کی منظوری کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ صدر ایسو سی ایشن اختر محمود خان نے مراسلہ میں کہا کہ نان گزیٹڈ کی طرح حج کی سہولت، فو تگی پر 1لاکھ روپے مالی امداد، پرائیویٹ اداروں اور سکولز میں بچوں کے اخراجات میں 50فیصد ڈسکائونٹ، نان گزیٹڈ کی طرح عید پر فل بیسک تنخواہ، نان مسلم کو مذہبی تہوار پر فل بیسک الائونس دیا جائے ۔ آفیسرز کلب، آفیسرز میس، پلاٹ ، سرکاری رہائش گاہوں کی نئی پالیسی اور پلان بنایا جائے ۔ گاڑی کی خریداری میں رعایت کا انتظام، ہسپتالوں سے علاج کیلئے الحاق کرایا جائے۔ بیوائوں، یتیموں کی ریگو لرائز یشن ، بچوں کو نو کری ، سپیشل پے سکیل کا اجرا کیا جائے۔ چیئرمین ملازمین اور افسروں کی فلاح و بہبود کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں