ٹیم ورک سے بہترین سروسز فراہمی ممکن ہوئی: آئیسکو چیف

 ٹیم ورک سے بہترین سروسز فراہمی ممکن ہوئی: آئیسکو چیف

آئیسکو چیف ڈاکٹر امجد خان نے کہا عید الاضحی پر آئیسکو کے فیلڈ افسروں اور ملازمین کے ٹیم ورک سے صارفین تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور بہترین سروسز کی فراہمی ممکن ہوئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) انفرادی شکایات کا ازالہ کم سے کم وقت میں ممکن بنایا گیا۔ آئیسکو چیف ڈاکٹر امجد اور ڈائریکٹر آپریشنز زیبر خان نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران آئیسکو کے مختلف کمپلینٹ آفسز اور مرکزی مانیٹرنگ سیل (اسلام آباد) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی سے ہم آئیسکو کو کسٹمر فرینڈلی کمپنی ثابت کر سکتے ہیں جو ہمارا مشن ہے۔ صارفین بارش کے دوران احتیاط کریں اور بجلی کے تاروں، کھمبوں اورٹرانسفارمرز سے فاصلہ رکھیں۔ گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو ہر گز نہ چھوئیں۔ کپڑے سکھانے کیلئے دھاتی تار کی بجائے رسی استعمال کریں اور ہنگامی حالت میں کمپلینٹ آفس، ہیلپ لائن 118، کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل فون نمبر 051-9252933-6پر کال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں