سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی پر نظرثانی ،شرح سود کم کرے ،یاسر الیاس

 سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی پر نظرثانی ،شرح سود کم کرے ،یاسر الیاس

7فیصدشرح سود کافی زیادہ ،اسے کم کر کے تین یا چار فیصد تک لایا جائے ، صدر آئی سی سی آئی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس نے سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 27 جولائی 2021 کو مانیٹری پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے شرح سود کو کم کر کے کم از کم تین سے چار فیصد تک لائے جس سے نجی شعبے کو سستے قرضے فراہم ہوں گے ، کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور معیشت جلد بحال ہو گی،انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے کور ونا وائرس کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے شرح سود میں نمایاں کمی کی لیکن سٹیٹ بینک نے ابھی تک شرح سود کو 7فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے جو بہت سے دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے اور کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ میں ایک رکاوٹ ہے ،آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود پر نظرثانی کرتے ہوئے پالیسی انٹرسٹ ریٹ میں کٹوتی کر کے اس کو کم از کم تین یا چار فیصد تک لائے جس سے مہنگائی کم ہو گی جس سے عام آدمی کو کافی ریلیف ملے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں