یکم سے 7اگست تک پلانٹ فار پاکستان ہفتہ منائینگے ، گلزار شاہ

یکم سے 7اگست تک پلانٹ فار پاکستان ہفتہ منائینگے ، گلزار شاہ

تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر میں خالی جگہوں پر پو دے لگائینگے ، کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر گلزار حسین شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سر سبز پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کے لئے مون سون شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ پلا نٹ فار پا کستان ویک منایا جائے گا۔ یکم سے 7 اگست تک ہفتہ منایا جائے گا جس کے دوران سرکاری جگہوں خصوصی طور پر یو نیو رسٹیز ،کا لجز اور سکولز کے علاوہ سرکاری دفاتر میں مو جود خالی جگہوں پر پو دے لگائے جا ئیں گے ۔ اس ہفتہ کا میگا ایو نٹ 7 اگست کو ہوگا جس میں ضلع بھر میں مجموعی طور پردو لاکھ پود ے لگا نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں