عدل و انصاف کا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے ، رضا شاہ

عدل و انصاف کا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے ، رضا شاہ

اسلامی نظام ہی پاکستان کو مسائل کی اس دلدل سے نکال سکتا ہے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کو مسائل کی اس دلدل سے نکال سکتا ہے ۔ عدل و انصاف کا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل سترہ شکریال میں اعوان برادری کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے نائب ضلعی امیر و صدر سیاسی کمیٹی رضا احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کیا۔استقبالیہ میں اعوان برادری کے ملک یاسر اعوان،نیاز اعوان،ملک ساجد اعوان نے پوری برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلا ن کیا جبکہ قاضی ظہیر،اسد رضا شیخ ،عبدالجبار اعوان سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں