المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 1100 جانوروں کی قربانی

  المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 1100 جانوروں کی قربانی

قربانی پراجیکٹ کا مقصد غریب افراد کی غذائی ضروریات پوری کرنا ہے ، عبدالرزاق ساجد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے اس سال عید الاضحی کے موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے 30اضلاع میں 1100 جانوروں کی قربانی دی جس سے مجموعی طور پر 55 ہزار غریب اور نادار افراد نے استفادہ کیا،المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے مظفر آباد، کراچی، کوئٹہ، تھرپارکر، لاہور،مظفر گڑھ، میاں چنوں،چولستان، فیصل آباد،ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت 30شہروں میں قربانی دی،سب سے بڑی قربانی مظفر آباد میں کشمیری مہاجرین کے کیمپوں میں دی گئی جہاں 300بڑے جانور قربان کئے گئے ،المصطفیٰ کے چیئرمین عبد الرزاق ساجد کے مطابق عید کے موقع پر غریب اور نادار افراد تک گوشت پہنچانا المصطفیٰ کے قربانی پراجیکٹ کا بنیادی مقصد ہے تاکہ معاشرے کے پسماندہ افراد کی نہ صرف غذائی ضروریات پوری ہو سکیں بلکہ انہیں عید کی خوشیوں میں شریک بھی کیا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں