آزاد کشمیر پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی،نیئر بخاری

آزاد کشمیر پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی،نیئر بخاری

دھاندلی زدہ حکومت کیساتھ اتحاد نہیں ہوگا ،زرداری کی سالگرہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل کرنے کی بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیا، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے پیپلز سیکرٹریٹ میں سابق صدر زرداری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب میں انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ عامر فدا پراچہ، ابرار رضوی، راجہ نورالٰہی ، راجہ شکیل ،راجہ امجد ایڈووکیٹ، راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن پر مبارکباد دیتا ہوں، حکومت دھونس دھاندلی نہ کرتی تو زیادہ نشستیں حاصل کرتے ، آزاد جموں کشمیر میں بھی پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی، ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ دھاندلی زدہ حکومت کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،یو ٹرن منافق لیتے ہیں ،سیاست میں یوٹرن نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھونس دھاندلی سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیاب ہوئی ہم اپوزیشن کی جماعت ہیں اور اپوزیشن میں ر ہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں