مختلف علاقوں سے 4 خواتین سمیت 5افراد اغوا
مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں، ایک شادی شدہ خاتون اور ایک شہری کو اغواکرلیاگیا
راولپنڈی ( خبر نگار) نصیر آباد سے عمر گل کی دختر (ن) کو عمر وغیرہ ، ریس کورس سے ساجد کی بیٹی کو صہیب ،سول لائن سے آکاش کے چچا فراز کو نامعلوم افراد،گوجرخان سے خرم کی اہلیہ کو طیب وغیرہ ،ایئرپورٹ سے مسرت کی دختر کو عمر وغیرہ نے اغواکرلیاجو دو لاکھ روپے اور زیوربھی لے گئی ،مقدمات درج ہو گئے ۔