تربیلا، لین دین تنازع ،بازار میں ڈنڈے سوٹے چل گئے

 تربیلا، لین دین تنازع ،بازار  میں ڈنڈے سوٹے چل گئے

لین دین کا تنازع ،جرنیٹرکے کرایہ کی بقایارقم مانگنے پرڈنڈے سوٹے چل گئے

تر بیلا غازی(نامہ نگار) طارق نواز پر سرعام بازار میں تشدد ، لہولہان کر دیا گیا، شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل ،غازی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ صحافی طارق نوازکے پھوپھی زاد بھائی قیصر اور ملزمان کے مابین جر نیٹر کے کرایہ کی بقایا رقم کا تنازع چل رہا تھا کہ مین بازار غازی منڈی درہ میں بقایا رقم مانگنے پر جھگڑا شروع ہوگیا،مخالف فریق علی محمد ،صداقت اورجمیل نے طارق نواز پر تشدد کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں