کشمیر الیکشن عمران خان کی پالیسیوں کی جیت ہے ، راشد منہاس
کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت سے جیت عمران خان کی پالیسیوں کی جیت ہے
گوجرخان (نمائندہ دنیا) تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا واضح پیغام ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی انصاف یوتھ ونگ کے صدر راشد محمود منہاس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 45سیٹوں میں سے 26سیٹوں پر برتری بہت بڑا عوامی مینڈیٹ ہے جس کا کریڈٹ تحریک انصاف کے ہر ورکر کو جاتا ہے ۔