اوپن یونیورسٹی :فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ کیلئے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب

اوپن یونیورسٹی :فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ  کیلئے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اپنے طلبہ کو\'فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ\' دینے کا اعلان کیا ہے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) بی ایس/بی ایس سی(آنرز)، ماسٹر ، ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے طلبا و طالبات فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں،سائنس کے طلبہ کو 80ہزار ، سوشل سائنسز اور دیگر پروگرامز کے طلبہ کو 50ہزار جبکہ جنرل کیسز میں 20ہزارتک کی گرانٹ دی جاسکتی ہے ،مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد منتخب طلبہ کو یونیورسٹی کے ٹریژرر آفس کے ذریعے فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ کے چیک جاری کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں