طالبعلم کو لوٹنے میں ملوث دو سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

طالبعلم کو لوٹنے میں ملوث دو سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

ملزموں کو ایچ ایٹ ویرانے سے ون فائیو پر پولیس نے پکڑا ،مقدمہ درج

اسلام آباد(خبر نگار ) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار شہری کو لوٹنے میں ملوث نکلے ، اہلکار سادہ لباس میں شہری کو ویرانے میں لے گئے ، پولیس نے سی ٹی ڈی کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ، اہلکار رانا ثاقب اور شاہد محمود کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان نے طالب علم کو دوستوں کے ہمراہ بلیو ایریا سے اٹھایا، ایچ ایٹ ویرانے میں لے جا کر پیسے اور موبائل فون چھین لیا، ایک شہری وہاں آیا اور ون فائیو پر پولیس کو بلا لیا، اسی دوران دونوں اہلکاروں کو پکڑ لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں