موٹر سائیکل سوار پک اپ کی ٹکر سے جاں بحق

موٹر سائیکل سوار پک اپ کی ٹکر سے جاں بحق

لڑائی جھگڑے میں ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ،دونوں واقعات کے مقدمات درج

اسلام آباد (خبر نگار)ترنول میں موٹرسائیکل حادثے نے شہری کی جان لے لی جبکہ لڑائی جھگڑے میں ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،ترنول پولیس کو ندیم نے بتایا کہ اس کا بھائی قدیر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم پک اپ کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا،ادھر ترنو ل پولیس کو اسد نے بتایا کہ اس کے بیٹے احسن کو بلال اور یوسف نے جان سے مارنے کی خاطر فائر مار کر زخمی کر دیا ،پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں