8موٹر سائیکل، 1گاڑی ،زیور، ملکی غیر ملکی کرنسی چوری

8موٹر سائیکل، 1گاڑی ،زیور، ملکی غیر ملکی کرنسی چوری

سلیم کے گھر سے 5لاکھ روپے ،450امریکی ڈالر اور زیور چوری کر لیا گیا

راولپنڈی ( خبر نگار)شہریوں کو8 موٹر سائیکلوں ، ایک گاڑی ، زیورات، ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگر اشیا سے محروم کردیاگیا۔ پیرودہائی سے سلیم ،وارث خان سے نعمان، صادق آباد سے سمیع ،نصیر آباد سے ارسلان ،طارق،مورگاہ سے سہیل ،روات سے عبدالحمیدکے موٹرسائیکل اور نیوٹائون سے انیس کی کار چور لے اڑے ۔ ریس کورس میں رحمان سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی ۔ صادق آباد میں مبین کے گھر سے زیوراور پونے چودہ لاکھ روپے ،شاہد کے گھر سے زیور اور تیس ہزارروپے ،ویسٹریج میں بابر کے گھر سے زیور، سات لاکھ روپے ، گھڑی ، ریس کورس میں سلیم کے گھر سے پانچ لاکھ روپے ، 450امریکی ڈالر، زیوراور اشیا،ایئر پورٹ کے علاقے میں حامد کے گھر سے بیس ہزارروپے ، 150امریکی ڈالر، 250پائونڈ ،ندیم کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے ، کپڑے اور اشیا، ،صدربیرونی میں غضنفر کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا، مقدمات درج کرلیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں