موبائل شاپ میں چوری کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

 موبائل شاپ میں چوری کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

ملزمان سے 2لاکھ 67ہزار برآمد ،سہولت کاروں کو بھی پکڑیں گے ،پولیس

راولپنڈی (خبر نگار)واہ کینٹ پولیس نے موبائل شاپ میں چوری کی واردات6روزمیں ٹریس کر لی ،2ملزمان گرفتار، 2لاکھ 67ہزار روپے برآمد،منصور صادق نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے دکان سے 4لاکھ 50ہزار روپے چوری کرلیے ۔ ایس ایچ اوواہ کینٹ سب انسپکٹر محمد ادریس نے 2ملزمان افراسیاب اورظہیر احمد کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 2لاکھ 67ہزار روپے برآمد کرلیے گئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں